ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کی جانب سے المستنصریہ یونیورسٹی کے کالج آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کو ای لائبریری کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کے ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کی جانب سے المستنصریہ یونیورسٹی کے کالج آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کو ای لائبریری فراہم کی گئی ہے، جس میں علمی و تحقیقی مقالات کے علاوہ ایک الیکٹرانک لائبریری ڈیٹا بیس اور ای بکس شامل ہیں جو کالج کے ابتدائی مراحل سے لیکر پوسٹ گریجوایٹ مطالعات تک طلباء کی علمی و تحقیقی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہیں۔
یہ اقدام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذریعے سائنسی ، تحقیقی اور تعلیمی شعبوں میں جدید علمی و تحقیقی خدمات اور سہولیات کو عام کرنے کے اٹھائے جانے والے نقطہ نظر کا ایک حصہ ہے۔
ڈاکٹر صباح سعد المستنصیریہ یونیورسٹی میں کالج آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کی لائبریری کے ڈائریکٹر ہیں، نے اس ای بیگ کی فراہمی پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اس اقدام سے مستقبل میں کام اور کمیونیکیشن کا ایک ایسا چینل قائم ہوگا جس سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوگا۔
ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر کے انجینیئراحمد مجید عبد الحسین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ اقدام ان اقدامات اور منصوبوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو ہمارے مرکز کی جانب سے متعدد یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جدید لائبریریوں کے قیام اور علم و تحقیق کے فروغ کے لئے کیے جا رہے ہیں۔
المستنصریہ یونیورسٹی کی لائبریری کو درج ذیل ای سہولیات فراہم کی گئی ہیں:
-تحقیقی مقالات اور یونیورسٹی مقالات کی ڈائریکٹری ، جو کئی سالوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ چار حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصہ 7000 سے زیادہ مقالوں پر مشتمل ہے۔ .
- عراقی یونیورسٹیوں کے (500) مقالات کی الیکٹرانک کاپیاں۔
- انتظامی اور اقتصادی امور سے متعلق (199) ای بکس۔
- مذکورہ الیکٹرانک ذرائع میں ایک مربوط الیکٹرانک ڈیٹا بیس ، تاکہ محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے الیکٹرانک لائبریری کو قابل رسائی بنایا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: