القمر کلچرل فورم بغداد گورنیٹ کے80 نوجوانوں پر مشتمل وفد کی میزبانی کررہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے القمر کلچرل فورم بغداد گورنیٹ کے80 نوجوانوں پر مشتمل وفد کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ فورم تین دن تک جاری رہے گا، جس میں متعدد ورکشاپس ، لیکچرز اور ثقافتی و فکری سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
فورم کے منتظمین نے شریک نوجوانوں کے لئے ایک مربوط پروگرام کا اہتمام کیا ہے، جس میں مختلف فکری و ثقافتی امور پر متعدد لیکچرز ، ورکشاپس اور سیمینارز کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کا دورہ اور تفریحی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
القمر کلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الدہی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "آج اس کلچرل فورم کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ، ہم بغداد کے مختلف علاقوں کے (80) نوجوانوں پر مشتمل وفد کی میزبانی کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ نوجوان ان علاقوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کوآرڈینیٹرز کے ذریعہ سے آئے ہیں ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی شخصیت سازی کے لئے اس مبارک فورم سے خاطر خواہ معلومات حاصل کریں گے۔"
انہوں نے جاری رکھا: "اس فورم میں حصہ لینے والے کچھ نوجوان سوشل ورکرز ہیں اور ہم عراقی معاشرے کی خدمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے کورسز اور ورکشاپس کے انعقاد کے لئے باہمی دوروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔"
الداہی نے وضاحت کی: "نوجوانوں کا وفد تین دن تک مہمان ہوگا ، اور انہیں متعدد ورکشاپس ، لیکچرز اور تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کا وزٹ کروایا کائے گا۔ نیز ، پیش کردہ ورکشاپس میں تین اہم نقطہ نظر شامل ہیں ، جن میں پہلا دین پر ثابت قدم رہنا ہے ، جو ہمارے تمام فورمز کا لازمی حصہ ہے۔ دوسرا نقطہ نظر شخصیت سازی ہے ، جبکہ تیسرا نقطہ نظر ثقافتی امور اور میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے بحث و مباحثے کے طریقوں اور دیگر شکوک و شبہات کا جواب دینے کے بارے میں ہے۔

واضح رہے کہ قمر ثقافتی فورمز کے انعقاد کا مقصد علمی وفکری سرگرمیوں پر مشتمل کورسز اور پروگرامز کے انعقاد کے ذریعے عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنا اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: