اعلی دینی قیادت: محکمہ صحت لوگوں اور شہروں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرے

اعلی دینی قیادت نے عراق کے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کے مہلک خطرہ سے نمٹنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرے اور اس کے لیے جلد تیاری کریں۔ اس بات کا ذکر اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا، (26 جمادى الثانی 1441هـ) بمطابق (21 فروری 2020ء) کو اس حوالے سے علامہ صافی نے اپنے خطاب میں مزید کہا:
یہ بات مخفی نہیں ہے کہ کورونا کے نام سے جانا جانے والے وائرس صحت کی صورتحال کے لیے پوری دنیا میں خطرہ بنا ہوا ہے، خدا سے دعا ہے کہ وہ لوگوں اور شہروں کو اس سے محفوظ رکھے۔
متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو اس کے خطرات، علاج اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کریں، اور اس آگاہی مہم کا دائرہ تمام لوگوں تک عمومی ثقافت کے طور پر پھیلائیں، اور یہ ذمہ داری محکمہ صحت کے کاندھوں پہ عائد ہوتی ہے۔
یہاں ہم (پہلے سے بنیادی طور پر مسائل کا شکار) صحت کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے حقیقی اور بنیادی حلول کا ہونا ضروری ہے۔ جب کوئی شخص حقیقت کا سامنا کرتا ہے تو بہتر یہ ہوتا ہے کہ وہ پہلے اصل مسئلہ کا تعین کرے اور پھر اس کو حل کرنا شروع کرے۔
ہمیں جس تیاری کی ضرورت ہے اس کا اس خطرے کی سطح کے برابر ہونا ضروری ہے، ہم خداتعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ یہ بیماری ہم تک نہ آئے، لیکن (احتیاط علاج سے بہتر ہے)، لہذا توجہ دی جانی چاہئے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ، اور اسی لیے ہم تمام متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور جتنا ممکن ہو سکے اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں تاکہ اس خطرہ سے ممالک اور لوگوں کو بچایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: