الکفیل ہسپتال کی جانب سے ملک میں طبی ماہرین کی طبی خدمات کے اعتراف میں دوسرے سالانہ اعزازی سمپوزیم کا انعقاد

آج سہ پہر ، جمعہ 26 جمعہ الاخیر 1441 ہجری بمطابق 21 فروری ، 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی جانب سے ملک میں طبی ماہرین کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دوسرے سالانہ اعزازی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمپوزیم کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس کے امام حسن المجتبیٰ ہال (علیہ السلام) میں کیا گیا۔
سمپوزیم کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری سید حسنین الہلو تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا اورپھر شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی ۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی (دام عزہ) نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارے لئے یہ فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ہم آج اس ملک کے ان لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں جو طب کے شعبے کے ذریعے اس ملک کی خدمت میں ایک مقدس راستہ اختیار کرچکے ہیں۔ تفصیل کے لئے (یہاں کلک کریں)۔

اس کے بعد الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ان طبی ماہرین کی بدولت عراق کوماہر اور پیشہ ور طبی عملہ ملا ہے جو زیادہ تر حالات میں غیر ملکی معاونت کے بغیر ہر طرح کا علاج اور طبی خدمات فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ تفصیل کے لئے (یہاں کلک کریں)۔


اس کے بعد ڈاکٹر خلیفہ الانال نے معززڈاکٹرز کی نمائیدگی کرتے ہوئے فورم سے خطاب کیا اور کہا: " ہم اس عزت افزائی کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شکرگزارہیں کہ یہ مذہبی ادارہ ہونے کے باوجود ہماری بھرپورحوصلہ افزائی کر رہا ہے جبکہ معاشرتی اداروں نے ہمیں نظرانداز کیا ہے۔ باقی تفصیل کے لئے (یہاں کلک کریں)

اس کے بعد الکفیل ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات اورسہولیات پر ایک مختصر دستاویزی فلم پیش کی گئی ، اور اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی (دام عزہ) نے معزز مہمانوں کو اعزاز سے نوازا۔
فورم کا اختتام الکفیل ہسپتال کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری پر منعقد کی جانے والی پہلی طبی کانفرنس: (ریڑھ کی ہڈی کی سرجری .. مسائل اور حل) میں شرکت کی دعوت دینے کے اعلان پر ہوا۔

مندرجہ ذیل معزز ڈاکٹرز کو اعزاز سے نوازا گیا۔
1. ڈاکٹر رئیس الان فایاد ، 1946 میں پیدا ہوئے ، کنسلٹنٹ سرجن۔
2. ڈاکٹر حسن کاظم 1938 میں پیدا ہوئے ، آرتھوپیڈکس اینڈ ٹرومیٹولوجی کے کنسلٹنٹ۔
3. ڈاکٹر سعید غدیر ، جو 1930 میں پیدا ہوئے ، کالج آف میڈیسن ، بغداد میں اینستھیسیولوجی کے ماہر اور پروفیسر ہیں۔
4. ڈاکٹر حسین سلمان رستم ، 1932 میں پیدا ہوئے ، ایک ماہر نفسیات ہیں۔
5. ڈاکٹر علی عزیز علی ، پیدائش 1947 ، کنسلٹنٹ جنرل سرجری۔
6. ڈاکٹر ثامر أحمد حمدان ، جو 1949 میں پیدا ہوئے ، میڈیسن ، آرتھوپیڈکس اور ٹرومیٹولوجی کے پروفیسر ہیں۔
7. ڈاکٹر مساعد لفتة حمزة صافي البدري ، 1944 میں پیدا ہوئے ، کان اور گلے کی دوائی اور سرجری۔
8. ڈاکٹر طارق عبد الواحد ، پیدائش 1945 ، کنسلٹنٹ نیورو سرجن
9. ڈاکٹر امجد نیازی 1936 میں پیدا ہوئے ، جو صحت عامہ اور فیملی میڈیسن کے ماہر ہیں۔
10۔ ڈاکٹر سبحان الملّاح ، جو 1925عراق میں پیدا ہوئے ، یورولوجسٹ
11. ڈاکٹر سعید غدیر رمضان ، 1931 میں پیدا ہوئے ، کالج آف میڈیسن ، بغداد میں اینستھیسیولوجی کے ماہر اور پروفیسر ہیں۔
12. ڈاکٹر خليفة الشرجي ، ماہر امراض جلد۔
13. ڈاکٹر ولید مصطفی ، سینے اور قلبی سرجری کے ماہر۔
14. ڈاکٹرسمير حسن عبّود ، اعصابی نظام اور ریڑھ کی ہڈی کے ماہر.
15. ڈاکٹرمازنة الشكرجي ،ماہرامراض نسواں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: