الکفیل ہسپتال کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق پہلی سائنسی کانفرنس کا انعقاد

آج صبح27 جمادی الثانی 1441 ہجری کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام الکفیل ہسپتال کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق پہلی سائنسی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عراقی سوسائٹی آف نیورو سرجری ، العمید یونیورسٹی ، کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور عراقی آرتھوپیڈک سرجری ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا۔

کانفرنس کا انعقاد العمید یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں کیا گیا جس میں 23 محققین و طبئ ماہرین کی جانب سے تین ریسرچ سیشنز میں اپنی تحقیقی مقالات پیش کئے گئے جن میں ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، تشخیص اور علاج کے سلسلے میں تازہ ترین پیشرفت اور تازہ ترین نقطہ نظر پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز، طبی ماہرین ، محققین اور میڈیکل کالج کے طلباء نے شرکت کی۔
کانفرنس کا کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پھر شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔
الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو خوشآمدید کہا اور اس کانفرنس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طبی میدان میں ہونے والے تجربات اور تازہ ترین پیشرفتوں پر باہمی تبادلہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تجربات کے تبادلے اور جدید طبی پیشرفتوں کو منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔"

اس کے بعد ، تحقیقی سیشنز شروع ہوئے۔ پہلے ریسرچ سیشن میں ڈاکٹرثامر احمد ہمدان اور ڈاکٹر حسام غازی الانبری کی زیرصدارت آٹھ تحقیقی مقالات پیش کئےگئے۔

دوسرا ریسرچ سیشن ڈاکٹر عبد الامیر الخفاجی اور ڈاکٹر سعدصاحب ناصر کی زیرصدارت ہوا ، جس میں سات مقالات کا جائزہ لیا گیا۔

تیسرا ریسرچ سیشن ڈاکٹر محمد علی فاضل اور ڈاکٹر ہیدار صباحی کی زیرصدارت ہوا اور آٹھ تحقیقی مضامین دیکھنے میں آئے۔

کانفرنس میں جدید سپائن سرجری سے متعلق ورکشاپ کے علاوہ میڈیکل مصنوعات کی نمائش اور خصوصی پوسٹرزکی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔
کانفرنس کی انتظامی کمیٹی نے ڈاکٹر ثامر الحمدانی ، جو کہ ممتاز آرتھوپیڈک سرجن اور بصرہ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق صدر ہیں کو ان کی طبی خدمات پر خصوصی اعزاز سے نوازا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: