روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم مطہر اور زائرین کی خدمت و حفاظت اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈویژن آف میڈیکل افیئرز کے سینئر آفیشل ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن کاظم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "(کورونا) بیماری سے متاثرہ دنیا کے متعدد ممالک خاص طور پر ہمسایہ ممالک میں اس انفیکشن کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے ہم نے زائرین اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت کے لئے اور اگر خدانخواستہ یہ عراق میں ظاہر ہوتا ہے تو اسکی روک تھام اور اسے محدود کرنے کے لئے بہت سے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالٰی ہمیں اس محفوظ رکھے کیونکہ (احتیاط علاج سے بہتر ہے )۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "ان اقدامات میں سے سب اہم عوامی صحت اور حفاظت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا اور روضہ مبارک کی جانب سے زائرین اور خدام کو اس اصول پر پابندی کی خصوصی تاکید کی گئی ہے، خاص طور پر ان محکموں کے لئے جو زائرین اور مہمانوں سے براہ راست رابطے میں ہیں، جیسے میزبان سیکشن ، کیئر ڈویژن، تعلقات عامہ ، اور دیگر سروسز یونٹس۔ "
انہوں نے مزید کہا: "یہ معاملہ صرف اس پہلو تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ صورتحال کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق ، بیداری اور شعوربڑھانے کے لئے تدریسی اور تعلیمی ورکشاپوں کے قیام کی تیاری کے علاوہ ، دیگر اقدامات بھی نافذ کیے جائیں گے اور اس بیماری کی تشہیر اور اس سے بچاو کے لئے عمومی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔ "

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق میں حکومت اورصحت کے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مہلک کورونا وائرس کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی توانائیاں متحرک کریں اور اس کے لئے تیار رہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: