ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے صلاح الدین اور الحضر کے آپریشنل سیکٹرز میں لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اپنی علاقائی یونٹس کے ذریعے مختلف محاذوں پر خدمات پیش کرنے والے پاپولر موبلائزیشن کے بہادر جوانوں کو امداد اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں ڈویژن کےشمالی بصرہ لاجسٹک سپورٹ یونٹ کی جانب سے صلاح الدین اور الحضر کے آپریشنل سیکٹرز میں تعینات نے جوانوں کے لئے ایک امدادی قافلہ روانہ کیا ہے۔
شمالی بصرہ یونٹ کے پروفیسر منیر المالکی نے کہا: "ہم پہلےاس امدادی قافلے کے ہمراہ أنصار المرجعيّة 44 بریگیڈ اور توپ خانہ بٹالین کے پاس پہنچے ، تاکہ وہاں تعینات مجاہدین کو کھانا اور لاجسٹک امداد فراہم کی جا سکے اور اس کے بعد ہمارا یہ قافلہ سامراء جزیرہ پہنچا تا کہ وہاں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کو اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا سکے۔"
پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے اس مدد اور تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور فتوی دفاع وطن سے لے کر تاحال مسلسل تعاون اور امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وطن کی حفاظت اور علی مذہبی قیادت کے ساتھ اپنے کیے ہوئے عہد پر قائم ہیں اور مکمل طور پر ان کی ہدایت پرکاربند ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے حال ہی میں متعدد گورنیٹس کے آپریشنل سیکٹرزمیں تعینات پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے لئےاپنی علاقائی یونٹوں کے ذریعے لاجسٹک امداد کی فراہمی کو تیز کردیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: