بابل - کربلا روڈ پر واقع سینٹری کمپلیکس کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے بابل - کربلا روڈ پر واقع سینٹری کمپلیکس کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ سینٹری کمپلیکس سارا سال زائرین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر سمیر عباس نے ان کاموں کے بارے میں یہ بتاتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سینٹری کمپلیکسز کی مرمت اور بحالی ہمارے محکمہ کو تفویض کردہ کاموں کا حصہ ہے اور ہم مستقل بنیادوں پر ان سائٹس کی دیکھ بھال اور مرمت کرتے ہیں جو لاکھوں زائرین کو سالانہ اپنی خدمات مہیا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "سینٹری کمپلیکس میں تقریبا ایک ماہ تک کام جاری رہا اور کمپلیکس کے دونوں فلورز کی مرمت اور بحالی کا کام کیا گیا، اور اب یہ سینٹری کمپلیکس زائرین کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
سینٹری کمپلیکس کی بحالی کے لئے کئے جانے اہم کام یہ ہیں:
کمپلیکس کے ٹوٹے اور نم فرش کو ہٹایا گیا۔
نمی کو روکنے والے کیمیکلز کو فرش اور دیواروں پر لگانےکے بعد ان پر سیرامک ​​ٹائلز لگائی گئیں
پانی کے تمام پائپوں کی مرمت اور بحالی اور خراب ہونے والے پائپوں اور ٹونٹیوں کی تبدیلی۔
سیوریج لائنوں کی بحالی اور مرمت۔
متاثرہ چھتوں کی مرمت اور نئی سیلنگ۔
دروازوں کی مرمت وبحالی اور تباہ شدہ دروازوں کی تبدیلی۔
بجلی کی وائرنگ، بورڈز، سوئچز اور لائٹس کی بحالی۔
کمپلیکس کی دیواروں اور دروازوں پر واٹر پروفنگ پینٹ۔
کمپلیکس سے متصل باغیچے کی بحالی "۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: