سینٹر فار سپیشلائزڈ سٹڈیز ان حضرت عباس (ع) پہلا تخصصی مرکز ہے جو حضرت عباس (ع) کی شخصیت اور حرم مطہر کی تاریخ اور تعمیر پر تحقیقی کام کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ سینٹر فار سپیشلائزڈ سٹڈیز ان حضرت عباس علیہ السلام علمی تحقیق کی وسیع خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ پہلا تخصصی مرکز ہے جو حضرت عباس (علیہ السلام) کی شخصیت اور حرم مطہر کی تاریخ اور تعمیر پر تحقیقی کام کر رہا ہے۔

شیخ محمود الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تاریخی سیکشن : یہ حصہ حضرت عباس (ع) کی شخصیت، سیرت، حیات مبارکہ، ان کے مقدس مزار کی تاریخ اور تعمیرسے متعلق واقعات و دستاویزات اور بہت سی تاریخی وتحقیقی کتابوں پرمشتمل ہے۔
ادبی سیکشن : یہ حصہ ابا الفضل العباس علیہ السلام کے بارے میں لکھے گئے مضامین ، نظموں اور نثر سے متعلق ہے۔ اس حصے میں حضرت عباس پر کثیر تعداد میں لکھے گئےاشعار کےعلاوہ ایک ہزار سے زیادہ مضامین بھی موجود ہیں۔

کتابیات سیکشن: یہ حصہ انڈیکسنگ اور کتابیات کی فہرستوں سے متعلق ہے ، جس کا مقصد ان محققین اور طالب علموں کے کام میں سہولت فراہم کرنا ہے جو ابا الفضل العباس علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں یا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ لکھا گیا ہے اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ ہم نے اس لسٹ میں زیادہ سے زیادہ کتابیں جمع کرنے کی کوشش ہےجن میں قمربنی ہاشم کی زندگی اور سیرت کے بارے میں بتایا گیا۔ ہم نے ابا الفضل العباس علیہ السلام اور آپ کے حرم مطہر پر لکھے گئے اشعار پر مشتمل ایک شعری مجموعہ بھی شائع کیا ہے جس سے محققین کواپنے کام میں معاونت حصل ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: