حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی ٹیکنیکل کالج مسیب کی جانب سے لگائی گئی کتابوں کی نویں سالانہ نمائش میں شرکت

روضہ مبارک کا سٹال
حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کا سیکشن بھی ٹیکنیکل کالج مسیب کی جانب سے لگائی گئی نویں سالانہ کتابی نمائش میں شریک ہے۔ یہ نمائش 5جمادی الاول سے 12جمادی الاول1434ھ بمطابق 18مارچ سے 25مارچ2013ء تک کالج کے تقریبی ہال میں جاری رہے گی۔
یہ نمائش ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیٹی کی تاسیس کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے لگائی گئی ہے اس نمائش کو اس شعار کے تحت منعقد کیا گیا ہے(لوگوں کی افضلیت علوم اور عقول سے ثابت ہوتی ہے نہ کہ اموال اور قانون سے)۔
ٹیکنیکل کالج کے نشر و اشاعت کے شعبے کی مینیجر اور اس نمائش کی انچارج محترمہ ندی فتلاوی نے رسالہ صدی الروضتین کے نمائندے کو بتایا: یہ نمائش ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیٹی کی تاسیس کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے لگائی گئی ہے اور یہ نمائش گزشتہ نو سالوں سے ہر سال اس موقع پر لگائی جاتی ہے۔
اس نمائش میں نجف، کربلا اور دوسرے شہروں کے بہت سے اداروں نے شرکت کی ہے اور ان میں سرفہرست حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کا روضہ مبارک اور مسجد کوفہ کا ادارہ شامل ہے۔
محترمہ ندی فتلاوی نے کہا کہ:اس قسم کی نمائشوں کا مقصد اسلامی افکار اور جدید تعلیم کی ترویج و اشاعت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان نمائشوں میں شریک طلباء اور اداروں کے درمیان تبادلہ فکر و آراء بھی ہوتا ہے۔
آخر میں ندی فتلاوی نے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی انتظامیہ کی طرف سے اس نمائش میں شرکت اور نمائش کو کامیاب بنانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا کہ جس میں موجود سٹالوں اور نمائش کے لئے رکھی ہوئی چیزوں کو طلبہ اور مہمانوں کی بڑی تعداد کی طرف سے دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: