روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن نے عمومی طور پر وبائی امراض اور خاص طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک حفاظتی سمپوزیم کا انعقاد کیا ، تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹاف کو اس وائرس کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے ۔ اس سمپوزیم کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب ان حفاظتی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم مطہر اور زائرین کی خدمت و حفاظت اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے اختیار کئے گئے ہیں کیونکہ (احتیاط علاج سے بہتر ہے )، اور اعلی دینی قیادت نے اس مرض کی تیاری پر زور دیا۔
یہ سمپوزیم آج بروز اتوار 28 جمادی الثانی 1441 ہجری بمطابق 23 فروری 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام الحسن ہال (علیہ السلام) میں منعقد ہواجس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل محمد الأشيقر(دام تأييدُه)، سینئر آفیشلز، محکموں کے سربراہان اور مختلف ڈویژنوں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کربلا کے نمائندوں اور خیرات الجود کمپنی برائے جدید زرعی و صنعتی ٹیکنالوجی کے نمائندے نے شرکت۔
اس سمپوزیم میں تین اداروں نے وائرس سے بچاو کے کیے اقدامات اور انتظامات پر بات کی :
- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے عہدیدار ، ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نےاس مہلک بیماری سے بچاو اور روک تھام کے لیے اپنائی گئی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے بارے بات کرتے ہوئے کہا: "(کورونا) بیماری سے متاثرہ دنیا کے متعدد ممالک خاص طور پر ہمسایہ ممالک میں اس انفیکشن کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے ہم نے زائرین اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت کے لئے اور اگر خدانخواستہ یہ عراق میں ظاہر ہوتا ہے تو اسکی روک تھام اور اسے محدود کرنے کے لئے بہت سے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالٰی ہمیں اس محفوظ رکھے کیونکہ (احتیاط علاج سے بہتر ہے )۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "ان اقدامات میں سے سب اہم عوامی صحت اور حفاظت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا اور روضہ مبارک کی جانب سے زائرین اور خدام کو اس اصول پر پابندی کی خصوصی تاکید کی گئی ہے، خاص طور پر ان محکموں کے لئے جو زائرین اور مہمانوں سے براہ راست رابطے میں ہیں، جیسے میزبان سیکشن ، کیئر ڈویژن، تعلقات عامہ ، اور دیگر سروسز یونٹس۔ "
انہوں نے مزید کہا: "یہ معاملہ صرف اس پہلو تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ صورتحال کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق ، بیداری اور شعوربڑھانے کے لئے تدریسی اور تعلیمی ورکشاپوں کے قیام کی تیاری کے علاوہ ، دیگر اقدامات بھی نافذ کیے جائیں گے اور اس بیماری کی تشہیر اور اس سے بچاو کے لئے عمومی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔ ان حفاظتی اقدامات اور معاملات اور حالات سے پوری طرح باخبر رہنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کرنا اور وقتا فوقتا معائنہ لینا بھی ہمارے حفاظتی پلان میں شامل ہے۔"
- کربلا مقدسہ کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے ڈاکٹر سلام صاحب عبید نے اس وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں اس وائرس سے بچاؤ اور ملک میں اس کی منتقلی کو محدود کرنے کے لئے عراقی وزارت صحت کی جانب سےکیے گئے کچھ اقدامات اورانتظامات کی تفصیل بیان کی۔ انھوں نے کہے کہ اس وائرس کی تشخیص ، اس وبائی وائرس اور اس کے اسباب کے بارے میں جاننے، کلینیکل علامات ، انفیکشن کنٹرول کے طریقہ کار ، اس کے ٹرانسمیشن کے طریقے اور علاج کے لئے جامع اور مربوط منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
- اس سیمینار کے دوران ، خیرات الجود کمپنی برائے جدید زرعی اور صنعتی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے ، ڈاکٹر علی الموسوی نے کمپنی کی نمایاں جراثیم کشں مصنوعات کو متعارف کروایا ، جو اس وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں معاون ہیں، جیسے مائع صابن، جراثیم کشں سپرے، جراثیم کشں مائعات اور جسم، جگہوں اور گھروں کوجراثیم سے پاک کرنے کے لئے دیگر اشیاء جو بہت سارے جراثیم کو ہلاک کرنے میں کامیاب اور موثر ہیں۔
اس سمپوزیم کے اختتام پر حاضرین کی جانب وبائی امراض اور کرونا وائرس کے بارے مختلف طرح کے سوالات اور استفسارات کیے گئے اور ماہرین نے پوچھے گئے تمام سولات کے واضح اور تفصیلی جوابات دیئے۔