روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بین الحرامین ڈویژن کےعملے نے باب بغداد سے منسلک علاقے میں ایک پرانی گلی کی تعمیر نو کی ہے۔ ڈویژن کے عملے نے گلی کے داخلی راستے کو چوڑا کرنے اور نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر کے علاوہ پانی اور سیوریج کی لائنوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کیا ہے۔
گلی کو خوبصورت بنانے کے لئے فٹ پاتھ پر پودوں اورسجاوٹی بیلوں کو لگانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئےہیں۔ کربلا کے مقدس روضوں سے متصل تمام مرکزی راستوں اور داخلی راستوں کی دیکھ بھال اور مرمت اور پرانے شہر کو خوبصورت بنانا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں کا حصہ ہے کہ جس کی ذمہ داری بین الحرامین ڈویژن کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ "بین الحرام" ڈویژن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ ہے اور دیگر محکموں کی طرح حضرت امام حسین اور ابوالفضل العباس(عليهما السلام) کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔