روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں جشن میلاد امام باقر اور امام الہادی علیہما السلام کی پر مسرت تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بروز پیر 29 جمادی الثانی 1414 ہجری بمطابق 24 فروری 2020 کو جشن میلاد امام باقر اور امام الہادی علیہما السلام کی پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پرمسرت تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سادۃ الخدم ڈویژن کے زیر اہتمام حرم مطہر کے صحن مبارک ہوا جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اس کے بعد شیخ علی موحان نے حضرت امام باقر اور امام الہادی علیہما السلام کی حیات طیبہ، سیرت اور فضائل پر ایک پر اثر لیکچر دیا۔
اس کے بعد نامور شعراء محمد الا فاطمی، حیدر الشیبانی، علاء الصسوی اور فیراس الاسدی نے جشن میلاد کی مناسبت اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور وفاداری پر مشتمل منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سادۃ الخدام تمام مناسبات پہ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں اور حرم کے دیگر کاموں میں دوسرے خدام کی معاونت کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: