چھٹے سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینارکی افتتامی تقریب

جشن ولادت امام باقر علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے چھٹے سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار کا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایک روزہ سیمینار (الإمامُ الباقر-عليه السلام- ذُخرُ الرّسالة وكنزُ الإمامة) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس سیمینار کی افتتامی تقریب بروز منگل یکم رجب 1441 ہجری بمطابق 25 فروری ، 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی گئی، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز، مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود، سکالرز، مفکرین، اعلی دینی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے شعبہ مذہبی امور کے سینئر آفیشل شیخ عادل الوکیل نے تقریب سے خطاب کیا اور مصنفین اور محقیقین کو علمی طریقہ کار سےاہلیبت (عليهم السلام) کے بارے میں لکھنےکی دعوت دی

اس کے بعد شاعرعادل الصویری نے حضرت امام باقر علیہ السلام کی شان میں خوبصورت اور پراثر منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد سیمینار کے پہلے ریسرچ سیشن کا آغاز کیا گیا۔ ریسرچ سیشن کے دوران ڈاکٹر عالم بشیر شیخ علی موحان نے (امام البقر علیہ سلام - الٰہی مذہب کا ایک ستون) پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ اس ریسرچ سیشن کے وقفہ سوالات و جوابات کے دوران شرکا نے ریسرچرز اور سکالرز سے سوالات بھی کیے۔ سکالرز کی جانب سے شرکا کے پوچھے گئے سوالات کے مدلل اورسیرحاصل جوابات دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی سیمینار کا پہلا ریسرچ سیشن اختتام پذیر ہوا۔

اس ایک روزہ سیمینار کا دوسرا سیشن بعد از دوپہر یکم رجب 1440 ہجری کو منعقد کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: