چھٹے سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار کی اختتامی تقریب

جشن ولادت امام باقر علیہ السلام کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے چھٹے سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار(الإمامُ الباقر-عليه السلام- ذُخرُ الرّسالة وكنزُ الإمامة) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس سیمینار کی اختتامی تقریب بروز منگل 25 فروری 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے سینئر آفیشل اور اس سیمینار کی انتظامی کمیٹی نگران عقيل عبد الحسين الياسريّ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:"عظیم اسلامی شخصیات سے منسلک مناسبات ہمیشہ ہی مقامات مقدسہ کی توجہ کا مرکز رہی ہیں اور اب بھی اس اہم ترین مقصد کے حصول کے لئے ان عظیم ہستیوں سے وابستہ مخصوص ایام کو بھرپور عقیست و احترام سے منایا جاتا ہے جس کا آغاز جشن ولادت باسعادت نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا جشن میلاد، عید الغدیر ، عظیم بین الاقوامی ربیع الشہادۃ سیمینار، امام الحسن المجتبی فسٹیول ، امام سجاد علیہ السلام فسٹیول اور آئمہ اہلیبیت کی ولادت اور شہادت کے دیگر خاص ایام اور مناسبات شامل ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے متعلقہ شعبہ جات کے ساتھ قوم میں اہل بیت (ع) کے معاملہ کو زندہ رکھنے اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کے فروغ کے لئے کردار ادا کرتا رہا ہے اور روضہ مبارک نے اہل بیت (ع) کی تاریخ جو عظیم انسانی اقدار کا سرچشمہ ہے پر خصوصی توجہ دی ہے کہ جس کی انسانیت کو ہمیشہ ضرورت ہے۔ اور ہمیں پوری طرح یقین ہے کہ اگر آئمہ معصومین کی سیرت کو لوگوں اور معاشروں میں پیش کریں تو ہم دوسرے انسانوں اور معاشروں پر اس کے روحانی اثرات کو مشاہدہ کرسکتے ہیں۔



انہوں نے جاری رکھتے ہوئے کہا: " سیرت ائمہ اہل بیت (علیہ السلام) کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد اور اس سے متوقع عظیم نتائج کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے شعبہ مذہبی امور اور شعبہ فکر و ثقافت کے توسط سے یکم رجب کی مناسبت سے امام محمد باقرعلیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے سالانہ بنیادوں پر ایک علمی اور تحقیقی سیمینار کے قیام کا اہتمام کیا تھا ، اور اسی ضمن میں چھٹے سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار (الإمامُ الباقر-عليه السلام- ذُخرُ الرّسالة وكنزُ الإمامة) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔ "



انہوں نےحاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : "ہم ان تمام لوگوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس کانفرنس کی کامیابی میں ، دین کی خدمت اور اہل بیت (ص) کے معاملہ کو زندہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔"

تقریب کے اختتام پر کانفرنس کے شرکا میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کہ امام الباقر (علیہ السلام) ثقافتی فیسٹول کے ضمن میں آج شام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: