چھٹے سالانہ امام الباقر (علیہ السلام) ثقافتی سیمینار کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منگل کی شام 25 فروری 2020 کو چھٹے سالانہ امام الباقر (علیہ السلام) ثقافتی سیمینار کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور قاریان قرآن نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ اس روح پرور محفل میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس محفل قرآن کا آغاز قاریعمّار الحلّي کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد قاری فیصل المطر اور پھر قاری محمد رضا سلمان نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔

اس موقع پرامام الباقر (علیہ السلام) ثقافتی سیمینارکی انتظامی کمیٹی کے ممبر اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے نائب سربراہ جناب عقیل عبد الحسین الیاسری نے کہا: "اس بابرکت محفل میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےبہترین قاریان نے شرکت کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام دینی و ثقافتی سیمیناروں کے قیام اور ان محافل قرآنی کے ذریعہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات، قرآن فہمی اور قرآن کلچر کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمیں امید ہے کہ اگلے سال إن شاء الله اس ثقافتی سیمینار کے ضمن میں بین الاقوامی سطح پر شام قرآن کا انعقاد کریں گے کہ جس میں ممتاز ملکی و غیر ملکی قاریان کی وسیع پیمانے پر شرکت ہوگی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: