سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کئی اضافی اقدامات کئے جا رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وبائی امراض اور خاص طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ سےمتعلق احتیاطی تدابیر پر تمام ممکنہ عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹاف اور زائرین کو اس وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
اس ضمن میں اٹھائے گئے اضافی اقدامات درج ذیل ہیں۔
- زائرین کو فراہم کئے جانے والے بستروں اور چادروں کی صفائی اور بحالی کے طریقہ کار کو تیز کرنا۔
- پینے کے پانی کے ڈسپوزیبل کپس کی اضافی مقدار فراہم کرنا۔
- زائرین کو پینے کا پانی مہیا کرنے والے واٹر پوائنٹس کی مسلسل صفائی۔
- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینیٹری کمپلیکسز کو صفائی ستھرائی کے لئے موزوں ترین جراثیم کش مواد کی اضافی مقدار میں فراہمی، جنھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیرات الجود کمپنی نے مہیا کیا ہے۔
- پینے کے پانی کی گاڑیوں کی مسلسل صفائی۔
- ان خدمات کے لئے کام کرنے والے عملے کو ماسک اور طبی دستانوں کی فراہمی۔
- ویسٹ بنز کی تعداد میں اضافہ اور ان کو وقفے وقفے سے خالی کرنا اور جراثیم کش مواد سے صاف کرنا۔
- سینیٹری کمپلیکسز کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے متعدد طریقوں کا مسلسل استعمال۔
- کچرا لے جانے والی گاڑیوں کی صفائی اور انھیں جراثیم کش مواد سے صاف کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: