قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک تعلیمی سیشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں اس کی مختلف علاقوں میں موجود شاخوں کے ملازمین نے شرکت کی۔ یہ تعلیمی سیشن
قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا مقدسہ برانچ میں منعقد کیا گیا تھا۔
اس تعلیمی سیشن کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےان حفاظتی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم مطہر کے عملے اور زائرین کی خدمت و حفاظت اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے اختیار کئے ہیں کیونکہ (احتیاط علاج سے بہتر ہے )، اور اعلی دینی قیادت نے اس مرض کی تیاری پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے متعدد حفاظتی و احتیاطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے اس تعلیمی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور صفائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی اس مہلک وائرس کی روک تھام کا بہترین ذریعہ ہے۔
انھوں نے شرکاء کو عراقی وزارت صحت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ سفارشات پر عمل کرنے، حفظان صحت کا خیال رکھنے، ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار اور اس سلسلے میں دوسروں کی رہنمائی کرنےکی خصوصی تاکید کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم مطہر کے عملےاور زائرین کی خدمت و حفاظت اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: