روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سینئر آفیشل ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن کاظم نے تصدیق کی کہ ڈویژن کا طبی عملہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبوں، سیکشنز اور یونٹس میں جراثیم کشی کے خیر الجود کمپنی کے تیار کردہ جراثیم کش مواد مہیا کیے گئے تھے ، جو پہلے سے مرتب کئے گئے پروگرام کے مطابق استعمال کیے جا رہے ہیں۔"
انھوں نے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام داخلی راستوں اور حرم مطہرکو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ قالینوں اور کمبلوں کو سٹرلائز کرنے اور کسٹم بیگ میں رکھنے کے علاوہ روضہ مبارک کے مضیف کےعملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ڈسپوزایبل برتنوں کا استعمال کریں۔"
انھوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے مائکروسن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے ، جو کہ بہت موثر تکنیک ہے اور ISO)( (CE), (EPA) ), (FDA سے منظور شدہ اورعراقی وزارت صحت میں اور بہت سے دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ ہے "
انھوں نے کہا: "ہم نے متعدد معلوماتی بروشرز کی تقسیم کے علاوہ شہریوں کو خاطر خواہ تفصیلات فراہم کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں متعدد آگاہی مہمیں چلائیں ہیں۔"
واضح رہے کہ مذکورہ بالا ڈویژن نے عمومی طور پر وبائی امراض اور خاص طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک تعلیمی وحفاظتی سمپوزیم کا انعقاد کیا تھا، تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹاف کو اس وائرس کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے ۔ اس سمپوزیم کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب ان حفاظتی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم مطہر اور زائرین کی خدمت و حفاظت اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے اختیار کئے گئے ہیں کیونکہ (احتیاط علاج سے بہتر ہے )، اور اعلی دینی قیادت نے اس مرض کی تیاری پر زور دیا۔