امام علی نقی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے مقدس روضوں میں ماتمی جلوسوں کی آمد

تین رجب وہ المناک دن ہے جس میں حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے زہر عدو کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی بروز جمعہ 3رجب 1441هجری بمطابق (28 فروری 2020) کو امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے صبح سویرے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں آمد شروع ہو گئی جس کا سلسلہ سارا دن جاری رہا اور عزادار امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو دسویں امام کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ امام على نقى علیہ السلام رسول خدا(ص) کے دسویں جانشین ہیں، امام على نقى علیہ السلام مدينہ کے اطراف میں مقام صریا میں سن 212 ہجری اور دوسری روايت کے مطابق214 ہجری کو اس دنیا میں تشریف لائے یہ وہ مقام ہے جس کو امام موسیٰ کاظم ابن امام جعفر صادق علیھما السلام نے بسایا تھا جو مدینہ سے تین میل دور ہے۔ انہوں نے اپنے والدِ گرامی سے میراث امامت کو حاصل کیا۔ وقت کے حاکم معتمد عباسی نے امام علی نقی علیہ السلام کو زہر کے ذریعے سن 254 ہجری میں شہید کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: