روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام سینٹری کمپلیکسز کو وائرس اور جراثیم سے پاک رکھنے کے لئےاحتیاطی اور حفاظتی اقدامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئےہر سطح پر احتیاطی اقدامات شروع کئے ہیں اور اسی ضمن میں روضہ مبارک کے کربلا مقدسہ اور دیگر سائٹس میں موجود تمام سینٹری کمپلیکسز کو وائرس اور جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے کئی اضافی اقدامات کئے گئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کا پروفیشنل سٹاف تمام سینٹری کمپلیکسز کی صفائی و انتظامات سنبھالے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئے عملے نے نہ صرف اپنے طریقہ کار کو تیز کیا ہے بلکہ کئی اضافی اقدامات بھی اٹھائے ہیں، جن میں شامل ہیں:
سینیٹری کمپلیکسز میں حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کی اضافی مقدارمیں فراہمی۔
- سینیٹری کی تمام سہولیات کی باقاعدہ اور بار بار جراثیم کشی۔
- سینیٹری کمپلیکسز کی وینٹیلیشن میں اضافہ۔
- تمام آلات کی جامع دیکھ بھال و بحالی۔
- سینیٹری کمپلیکسز کومعطر کرنا۔
- سینیٹری کمپلیکسز سے متصل جگہوں کو جراثیم سے پاک کرنا۔
- سینیٹری کمپلیکسز میں کام کرنے والے سٹاف کو دستانے اور میڈیکل ماسک فراہم کرنا۔
- سینیٹری کمپلیکسز میں کنٹینرز اور ویسٹ لے جانے والی گاڑیوں کو جراثیم سے پاک کرنا۔
- خاص طور پر ان سینیٹری کمپلیکسزکو پانی فراہم کرنے والے ذرائع اور ذخائرمیں جراثیم کش مواد شامل کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: