کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فاصلاتی نظام تعلیم کےذریعے حفظ قرآن کورسز جاری ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ / نجف اشرف کی شاخ کی جانب سے فاصلاتی تعلیم کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے حفظ قرآن کورسز جاری ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حفظ قرآن کے پانچ کورس ہیں جو ابھی بھی جاری ہیں ، اور ہر سیشن میں متعدد شرکاء شرکت کررہے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ نے واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعہ حفظ قرآن کورسز کی منظوری دی تھی ، اساتذہ اور ماہرین کے سیشنز کے دوران طلباء کو براہ راست سننے کے ساتھ ساتھ ، انھیں صحیح تلفظ کی ادائیگی، تجوید اور حفظ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفید معلومات بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ ان سیشنز سے مطلوبہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔
ان کورسز میں شریک شرکاء اوراساتذہ کے درمیان زبردست تعامل اور نتائج نے یہ یقینی بنایا ہے کہ یہ کورسز بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رہیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے فاصلاتی طریقہ تعلیم اساتذہ اور شرکاء کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنایا ہے جس کا مقصد قرآنی تعلیمات کو سوشل میڈیا کے ذریعےفروغ دینا اور بغیر کسی رکاوٹ کے انسٹی ٹیوٹ کی اہم سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: