الجود ایتھنول: کورونا وائرس اور جرثوموں سے موٗثراور وسیع تر حفاظت کے لئےخیر الجود کمپنی کی جراثیم کش پراڈکٹ

خیر الجود کمپنی نے کورونا وائرس سے بچاواور روک تھام کے لئے اسٹریلائزر الجود ایتھنول کے نام سے اپنی نئی جراثیم کش مصنوع متعارف کروائی ہے۔
کمپنی کے ڈائریکٹر ميثم البهادلي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ پراڈکٹ پہلے تیار کی گئی تھی ، لیکن موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ایک طاقتور اور موئثر فارمولا استعمال کرتے ہوئے اسے دوبارہ تیار کیا گیا ہے جس سے جراثیم اور مائیکروبز سے بہتر نجات ملتی ہے اور اسے تمام مقامات پر آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الجود ایتھنول ایک جراثیم کش مائع ہے، جس کے طاقتور فارمولہ کی بدولت تمام سطحوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے ڈٹرجنٹ اور جراثیم کش یونٹ کے منیجر ، انجینئر سلام سلمان نے مزید کہا کہ "الجوڈ اتھنول" اپنی درج ذیل خصوصیات کی وجہ سے ایک ممتاز حثیت رکھتا ہے:
- وائرس اور جرثوموں کے خاتمے کے لئے زیادہ موٗثر۔
- وائرس اور جرثوموں سے لڑنے کے لئے انتہائی طاقتور اجزاٗ پر مشتمل ہے۔
- یہ انسانی صحت کو متاثر نہیں کرتا ہے۔
- ضمنی اثرات کے بغیر ہر جگہ آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- گھروں اور دیگر جگہوں پر براہ راست استعمال کے لئے تیار ہے۔
- وائرس اور جرثوموں سے موٗثراور وسیع تر حفاظت کے لئے یہ بطور سپرے بھی استعمال ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: