پروگرام (وقفة فقهيّة) ہفتہ وار بنیادوں پر اپنی کوریج جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشرے میں اہم فقہی امور سے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے۔
یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی امور ڈویژن کی جانب سے پیش کیا جاتا ہےاور اب تک اس پروگرام کی چھیالیس اقساط پیش کی جا چکی ہیں۔ اس پروگرام کو مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://alkafeel.net/videos/category؟key=d449e
پروگرام کا ہر حصہ کسی مخصوص فقہی معاملے سے متعلق ہوتا ہے اور سامعین اس موضوع پر ضروری معلومات مہیا کرتا ہے۔ اس پروگرام میں ان امور کے متعلق بات کی جاتی ہے جن کے بارے میں مومنین کو صحیح مذہبی نقطہ نظر جاننے کی ضرورت ہے۔
یہ پروگرام محکمہ مذہبی امور کے مذہبی تبلیغات یونٹ کے سربراہ محمد الموسوی پیش کرتے ہیں جس کا دورانیہ چند منٹ ہے۔
یہ پروگرام لوگوں میں بے حد مقبول ہے کیونکہ اس کے ذریعے مومنین کو بہت سے فقہی امور اور معاملات پر رہنمائی مل رہی ہے۔ اس پروگرام کی نشریات اپنی افادیت اور مومنین میں بے پناہ مقبولیت کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر جاری رہیں گی۔