العباس فائٹنگ اسکواڈ کی قیادت کی جانب سےکرکوک گورنیٹ میں پاپولرموبلائزیشن کے جوانوں کو ماسک اور طبی امداد کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ اسکواڈ پاپولرموبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ نے کرکوک گورنیٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ، یہ مہم انسانی ہمدردی کے تحت جاری اقدامات کا حصہ ہے۔
اس مہم کے سلسلے میں اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے: "اس مہم کے ذریعے پاپولرموبلائزیشن کے جوانوں کو ماسک کی فراہمی کے علاوہ، وائرس سے بچنے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جوانوں کو اس کے پھیلنے کے طریقوں اور اس کی علامات اور انفیکشن کی صورت میں قریب ترین مرکزصحت سے فوری رابطے کو یقینی بنانےکے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔"
مرکزی میڈیا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : "پاپولرموبلائزیشن کے جوانوں کو ماسک اورتعلیمی بروشرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں تعلیمی و آگاہی لیکچرز بھی دئے گئے ہیں ، اور یہ امداد تمام مقامات اور آپریشنل ایریاز میں تقسیم کی گئی ہے۔"

واضح رہے کہ آلعباس فائٹنگ اسکواڈ مختلف سطحوں پر اور ملک کے مختلف گورنریٹس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متعدد مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: