کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے الکفیل یونیورسٹی میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے ضمن میں الکفیل یونیورسٹی میں نجف کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے یونیورسٹی کی عمارتوں اور راہداریوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔ جراثیم کشی کا یہ عمل جدید سائنسی تکنیکوں اور ضروری طبی سامان کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔
جامعہ الکفیل کے صدر ڈاکٹر نورس الدہھان نے نجف گورنیٹ کے ڈائریکٹر سول ڈیفنس کرنل رشيد ثابت رشيد اور نجف میں سی بی آر این ٹیم کے ڈائریکٹر الرائد رباح الخفاجي اور ن کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی تا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جراثیم کشی کے لئے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی وسیع پیمانے پر وبائی امراض اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے متعدد تعلیمی وحفاظتی سمپوزیمز اور آگاہی لیکچرز کا انعقاد کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: