روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری کے منصوبے اقوام متحدہ کے عالمی نقشہ میں شامل

اقوام متحدہ نے سن 2015ء میں ایک قرارداد اور اپنے عالمی منصوبے کے تحت دنیا میں موجود لائبریریوں کی بحالی اور مخطوطات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے ایک منصوبہ تیار کیا کہ جس کے اوپر عراق سمیت بہت چھیانوے ممالک نے دستخط کیے اور آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات کے منصوبوں کو اقوام متحدہ نے اپنے عالمی نقشے میں شامل کر لیا ہے کہ جو اس منصوبہ کے ممبر ممالک دیکھ سکیں۔

مرکز برائے فہرست سازی و تنظیم معلومات کے انچارج حسنین موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے ہمیں ای میل کی اور ہم سے اقوام متحدہ کے عالمی نقشہ میں اپنے منصوبے درج کرنے کا کہا اس کے بعد ہمیں اقوام متحدہ نے اپنے اس نقشے میں داخل ہونے اور اندراج کے لیے پاسورڈ دیا۔

ہم نے اپنے مندرجہ ذیل پانچ منصوبوں کو اس نقشے میں شامل کیا ہے ہے:

عراقی تراث کو محفوظ بنانے، ان کی مرمت کرنے اور انہیں الیکٹرونک شکل دے کر قومی لائبریری میں شامل کرنے کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

طبی لائبریریوں کے حوالے سے العمید یونیورسٹی میں دروس

لائبریریوں کی حفاظت اور مسلسل مرمت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں لیکچرز کا انعقاد

موصل یونیورسٹی کے تعاون سے ریسرچ پیپرز کو محفوظ بنانے کے لئے کام

مستنصریہ یونیورسٹی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے طلاب کے لیے کے لائبریری مرمت اور اس سے متعلقہ معلومات پر مشتمل لیکچرز

کہ تمام یہ وہ تمام منصوبے ہیں کہ جن میں عراقی کی وزارت ارئے منصوبہ سازی اور اقوام متحدہ کے رسمی نمائندوں نے شرکت اور عرب لائبریریوں کی تنظیم کے سربراہ نے بھی ان منصوبوں میں میں حصہ لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: