العمید انٹرنیشنل سینٹرفار ریسرچ اینڈ سٹڈیز کے ٹرانسلیشن سیکشن نے کئی علمی کتابوں کا انگریزی میں ترجمہ شائع کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےالعمید انٹرنیشنل سینٹرفار ریسرچ اینڈ سٹڈیز کے ٹرانسلیشن سیکشن نے کچھ کتابوں اور ادبی ڈراموں کا عربی سے انگریزی اور انگریزی سے عربی میں ترجمہ شائع کیا ہے۔

ان مطبوعات کا ترجمہ العمید انٹرنیشنل سینٹرفار ریسرچ اینڈ سٹڈیز کے ٹرانسلیشن سیکشن کے سربراہ پروفیسر حیدر غازی الموسوی نے کیا ہے، جو مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں، جن میں سب سے اہم "Al-Hussayn lingers, despots vanish"(الحسينٌ باقٍ والطغاةُ زائلون) ہے۔ یہ ایک دستاویزی کتاب ہے جو سابقہ ​​آمریت اورانتفاضة الشعبانيّة کے بارے میں ہے۔

اس اشاعت میں ناجائز حکومتوں کی جھوٹ کے خلاف حق کی خواہش اور ناانصافیوں اور جابروں کے خلاف آزادی کی امنگوں کو مٹانے کی کوششوں کے باوجود آئمہ اہلیبیت (ع) کا اعلی مقام و مرتبہ چھپایا نہیں جا سکا، کے بارے لکھا گیا ہے۔

جبکہ بقیہ اشاعت، جارحیت پسندوں کے خلاف جہاد میں بہادری سے لڑنے والوں کے لئے اعلی دینی قیادت سماحة السيّد السيستاني (دام ظلّه الوارف) کی رہنمائی و ہدایات اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شہریوں کے لئے کئے جانے والے فلاحی اقدامات سے متعلق ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: