خیر الجود کمپنی نے موجودہ حالات کے پیش نظر اسٹرلائزرز اور میڈیکل ڈس انفیکٹینٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کو محفوظ کرلیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خیر الجود کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے موجودہ حالات کے پیش نظر اسٹرلائزرز اور میڈیکل ڈس انفیکٹینٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کو محفوظ کرلیا ہے، تاکہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کےخطرے سے بچایا جاسکے۔
مذکورہ کمپنی کے منیجر مسٹر میثم البہادلی نے کہا ہے کہ: "ہم عراقی عوام کو یہ یقین دلانا چاہیں گے کہ کمپنی نے وقت پر میڈیکل اسٹرلائز اور ڈس انفیکٹینٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کو محفوظ کیا ہے، تاکہ ملک میں موجود صحت سے وابستہ محکموں، مختلف اداروں اور تمام عراقی صوبوں کے صارفین کو مستحکم قیمتوں اور مستقل بنیادوں پران مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، اور ملک وقوم کو کورونا وائرس کے خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ کمپنی نے کرونا وائرس کے خطرات سے نبٹنے اور کربلا اور دیگرصوبوں میں شہریوں کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے پیداواری استعداد کو پانچ گنا تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: