اس سال ربیع الشہادۃ سیمینار کا انعقاد نہیں ہو گا

ربیع الشہادۃ بین الاقوامی ثقافتی سیمینار کی انتظامی کمیٹی نے رواں سال سیمینار کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جس کی تقریات کا آغاز ماہ شعبان (1441 ہجری) کے اوائل میں ہونا تھا۔
اس سیمینار کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے:
وطن عزیز کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی ہدایت پر رواں سال ابتداءِ شعبان (1441 ھ) میں مغعقد ہونے والے ربیع الشہادۃ بین الاقوامی ثقافتی سیمینار کو اگلے سال تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور شعبان کے مقدس مہینے میں اہلیبیت علیہم السلام سے وابستہ مناسبات پر صرف عمومی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام، حضرت امام سجاد علیہ السلام اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہر سال ربیع الشہادۃ ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں اور یہ سیمینار کئی دن تک جاری رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: