صحت کے حوالے سے موجودہ تشویشناک صورت حال کے پیش نظر اعلی دینی قیادت نے ہدایت کی ہے کہ کربلا میں اس ہفتہ نماز جمعہ ادا نہ کی جائے اور محکمہ صحت کربلا نے بھی اس کا خیر مقدم کیا ہے اور اسی کی سفارش کی ہے۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) کے ادارہ نے آج (9 رجب 1441هـ) بمطابق (5 مارچ 2020ء) کو اعلان کیا ہے کہ: صحت کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اور محکمہ صحت کربلا کی خواہش (کہ ان دنوں بڑے اجتماعات سے گریز کیا جائے) پر روضہ مبارک امام حسین(ع) کے ادارہ نے اس ہفتہ نماز جمعہ ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اللہ تعالی تمام مومنین اور پوری دنیا کو اس وباء سے محفوظ رکھے۔