کم آمدنی والے طبقات کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے خیر الجود کمپنی نئی جراثیم کش مصنوعات تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیر الجود کمپنی آنے والے ہفتہ میں نئی اسٹرلائز اور میڈیکل ڈس انفیکٹینٹ مصنوعات متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو خاص طور پر کم آمدنی والے صارفین کی ضرورتوں کو پورا کریں گی۔ ان جراثیم کش مصنوعات کو متعارف کروانے کا بنیادی مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو کورونا وائرس کے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں مذکورہ کمپنی کے ڈائریکٹر ميثم البهادليّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "اگلے ہفتے، کمپنی مختلف اقسام کے نئے اینٹی سیپٹیکٹس اور ڈس انفیکٹینٹ متعارف کروائے گی جن میں مائع سپرے اور جھاگ نما اینٹی سیپٹیک مصنوعات کے علاوہ ہاتھ صاف کرنے والا hand sanitizer بھی شامل ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "اگلے ہفتے جو مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں وہ انسانوں ، ماحولیات اور املاک کے لئے بہت محفوظ ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے عین مطابق اور عالمی تجویز کردہ معیار کےمطابق تیار کی گئیں۔ یہ مصنوعات کم قیمت اوروائرس اور جراثیم کے خلاف موثرترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ "
انھوں نے کہا: "اگلے ہفتے ، مقامی مارکیٹ میں سب سے پہلے (ALJOUD HAND SANITIZER) لانچ کیا جائے گا ، تاکہ صارفین اسے خرید سکیں ، پھر دیگر اسٹرلائز اور اینٹی سیپٹیک مصنوعات کو مارکیٹ میں باری باری پیش کیاجائے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: