حضرت عباس (ع) کے خدام نے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو معطر کرنے کا شرف حاصل کیا

شام کے دارالحکومت دمشق میں روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) کی ضریح مبارک کے اوپر والے حصے اور چھت کی تنصیب کے بعد، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کےتکنیکی عملے اور اس کے ہمراہ وفد نے ضریح مبارک کی صفائی اور اسے معطر کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ضریح مبارک کی صفائی کے لئے خاص مواد استعمال کیا گیا ہے تاکہ ضریح مبارک کے دھاتی اور دیگر حصے متاثر نہ ہوں، اور ضریح مبارک کے اوپر والے حصے اور چھت اور باقی حصوں میں ہم آہنگی برقرار رہے۔
مذکورہ بالا کاموں کو مکمل کرنے کے بعد ، حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے مزار اور ضریح مبارک کو خوشبو سے معطر کیا۔ روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو معطر کرنے کے لئے خصوصی طور پر وہ خوشبو استعمال کی گئی جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو معطر کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: