خیر الجود کمپنی: جراثیم کش مصنوعات کو درج کردہ ہدایات اور مقررہ مقدار کے مطابق استعمال کیاجائےتا کہ وائرس اور جراثیم سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیر الجود کمپنی نے سفارش کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جراثیم کش مصنوعات کو ان پر درج کردہ ہدایات اور مقررہ مقدار کے مطابق استعمال کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے خطرے سے بچا جا سکے۔
اس سلسلے میں مذکورہ کمپنی کے ڈائریکٹر ميثم البهادليّ نے کفیل کے نیٹ ورک کو بتایا: "مقامی مارکیٹوں میں پیش کی جانے والی اسٹرلائزرز اور ڈس انفیکٹنٹس پر استعمال کے طریقہ کار اور مقرر شدہ مقدار سے متعلق سفارشات درج ہوتی ہیں اور صارفین سختی سے اس کی پابندی کریں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "صارف کو سفارشات میں لکھی گئی چیزوں پر عمل کرتے ہوئے مقرر کردہ مقدار کا استعمال کرنا چاہئے تا کہ وائرس اور جراثیم سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ "

واضح رہے کہ کمپنی نے کرونا وائرس کے خطرات سے نبٹنے اور کربلا اور دیگرصوبوں میں شہریوں کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے پیداواری استعداد کو پانچ گنا تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: