مرکز احیاء التراث کی 100ویں کتاب (هديّة الرازيّ إلى المجدّد الشيرازيّ)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات کے ذیلی ادارے مرکز احیاء التراث نے حال ہی میں کتاب (هديّة الرازيّ إلى المجدّد الشيرازيّ) کو نئی تحقیق اور بہترین ڈیزائننگ کے ساتھ شائع کیا ہے یہ کتاب العلّامة الشيخ المحقّق آقابزرگ الطهرانيّ (ت 1389هـ) نے تحریر کی ہے اور اس کی تحقیق اور ڈیزائننگ کے فرائض مذکورہ بالا مرکز کے ارکان نے انجام دیے ہیں

مرکز احیاء التراث کے انچارج محمد حسن وکیل نے بتایا ہے کہ یہ کتاب ہمارے مرکز کی طرف سے شائع ہونے والی 100ویں کتاب ہے اور اس کی تحقیق کے فرائض بھی ہمارے مرکز کے ارکان نے سرانجام دیے ہیں اور کسی بھی مخطوط اور غیر مطبوعہ کتاب کے لیے تحقیق ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کتاب سید مجدد شیرازی (قدس سرہ) کے حیات زندگی کے بارے میں ہے اور مختلف ادوار میں ان کی خدمات کے بارے میں ایک بہترین مصدر ہے مجدّد شيرازی (رحمه الله) نے جس زمانے میں میں زندگی گزاری وہ زمانہ بہت سے قضایا اور امور میں گرا ہوا تھا، تاریخی اعتبار سے مجدد شیرازی کے فیصلے بھی ان کی شہرت کا باعث ہیں کہ جن میں تمباکو نوشی کی حرمت کا فتوی، حوزہ کی منتقلی کا فیصلہ اور اس کے علاوہ بہت سے جہادی امور ہیں کہ جنہوں نے مجدد شیرازی کو تاریخ اور خاص طور پر شیعہ علماء کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام عطا کیا ہے۔

بہت سے علماء نے مجدد شیرازی کے حالات زندگی پر کتابیں لکھی ہیں البتہ یہ کتاب باقی تمام کتابوں سے بہت سے حوالوں سے مختلف ہے اور ایسے پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے کہ جو ہمیں دیگر کتابوں میں نہیں ملتے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: