13رجب جشن مولود کعبہ کا دن ہے اور یہ دن خدا تعالیٰ، محمد و آل محمد(ص) اور ان کے پیروکاروں کے لیے عید کا دن ہے، تمام شیعہ اس دن کی شان و عظمت کا قائل ہیں لہذا اس دن ہر شیعہ کے گھر میں خوشی ہوتی ہے۔
حضرت علی بن ابو طالب(ع) کے جشن میلاد کی پُر مسرت مناسبت پر حرم کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اندر اور باہر سے بینروں، پھولوں اور پودوں کے ساتھ سجایا ہے۔
ذیل میں موجود تصاویر میں آپ روضہ مبارک میں اس عید کی تیاریوں کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں: