روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں سے 48گھنٹوں سے پہلے اکثر زخمیوں اور جان بحق ہونے والے تمام زائرین کی میتوں کو عراق لایا جا چکا ہے

شام میں ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے عراقی زائرین کے جنازوں کو عراقی وزارت دفاع کے ایک جہاز کے ذریعے شام کے دار الحکومت دمشق سے نجف اشرف کے ہوائی اڈے پہ لایا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی ہدایت اور انتظامیہ کی کاوشوں سے جاں بحق ہونے والے زائرین کے جنازے آج بروز منگل (14 رجب 1441ھ) بمطابق (10 مارچ 2020ء) فجر کے وقت نجف ہوائی اڈے پر پہنچے اور وہاں سے کربلا لائے گئے۔ جنازوں کو شام سے عراق لانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ نے عراقی وزارت خارجہ، عراقی وزارت دفاع، شام میں عراقی سفارت خانے، سیکورٹی قائدین اور کربلا کی مقامی حکومت اور مقامی محکمہ صحت کے تعاون سے تمام امور کو جلد سے جلد اور باطریق احسن سرانجام دیا۔

جبکہ اس سے پہلے بروز پیر (13 رجب 1441ھ) بمطابق (9 مارچ 2020ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اس حادثے میں زخمی ہونے والے زائرین کو دمشق سے عراق لانے کے بعد ان کا الکفیل ہسپتال میں علاج شروع کروا چکے ہیں، الکفیل میں زیر علاج کربلا، مثنیٰ اور بغداد سے تعلق رکھنے والے ان تیس زخمیوں کے علاوہ چار زخمی زائرین اب بھی سوریا میں ہیں جن کی حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انھیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے اس المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں اور جنازوں کو جلد عراق لانے اور زخمیوں کا مفت علاج کرنے کے لیے اپنی کابینہ کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: