ویڈیو میں دیکھیں زائرین جناب زینب(س) کے جنازوں کی دمشق سے اپنی سرزمین پہ آمد

شام میں ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے عراقی زائرین کے جنازوں کو عراقی وزارت دفاع کے ایک جہاز کے ذریعے شام کے دار الحکومت دمشق سے نجف اشرف کے ہوائی اڈے پہ لایا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں سے جاں بحق ہونے والے زائرین کی روضہ مبارک حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) میں تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کی ادائیگی کے بعد یہ جنازے آج بروز منگل فجر کے وقت نجف ہوائی اڈے پر پہنچے اور وہاں سے کربلا لائے گئے۔ جنازوں کو شام سے عراق لانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ نے عراقی وزارت خارجہ، عراقی وزارت دفاع، شام میں عراقی سفارت خانے، سیکورٹی قائدین اور کربلا کی مقامی حکومت اور مقامی محکمہ صحت کے تعاون سے تمام امور کو جلد سے جلد اور باطریق احسن سرانجام دیا۔

ان تمام امور کو اس لنک کے ذریعے ویڈیو کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/videos/watch?key=34e480a9
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: