روضہ مبارک حضرت عباس(ع) دسیوں ہزار ماسک تقسیم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہدایہ و نذور سیکشن کے ذیلی ادارے شعبہ برائے ٹیلرنگ نے موجودہ صورتحال میں لوگوں کو طبی سہولیات اور احتیاطی مواد فراہم کرنے لیے چہرے کے دسیوں ہزار ماسک سینے کا کام شروع کر دیا ہے کہ جنہیں زائرین میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج عبد الزہرۃ داؤد سلیمان نے بتایا ہے کہ موجودہ صورت حال میں عوام سے یکجہتی اور بازار میں ماسک کی کمی پیش نظر روضہ مبارک عباس علیہ السلام نے ہمارے شعبہ کو اس کمی کو حد الامکان دور کرنے اور لوگوں تک طبی سہولیات اور احتیاطی مواد پہنچانے کے لیے دسیوں ہزار ماسک بنانے کا حکم دیا ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ان ماسکس کو تیاری کے بعد زائرین میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: