تصویری رپورٹ: حضرت زینبم(ع) کی شھادت پہ روضہ مبارک جضرت عباس(ع) میں حزن و ملال کے آثار

سیدۃ زینب سلام اللہ علیھا کے یوم شھادت (15رجب 1441هـ) کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے گردونواح میں غم و حزن کے آثار واضح دکھائی دینے لگے ہیں ہر طرف سیاہ چادریں لٹکی ہوئی ہیں ہر جگہ چہرے غمگین نظر آ رہے ہیں جگہ جگہ اس المناک سانحہ پہ اہل بیت علیھم السلام اور خاص طور پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لیے بینرز لگے ہوئے ہیں.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء اور ماتم داری کا سلسلہ بھی جاری ہے اس المنک سانحہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک میں بہت سی عزائی تقریبات اور پروگراموں کا انعاد کیا گیا ہے۔

جناب زینب سلام اللہ علیہا کے بارے میں چند سطور:

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا ذکر چند جملوں میں:
اسم مبارک: زینب (علیھا السلام)
والد: علی ابن ابی طالب علیہما السلام
والدہ: فاطمہ بنت رسول اللہ علیہما السلام
نانا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نانی: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا
دادا: حضرت ابوطالب بن عبد المطلب علیہما السلام
دادی :فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیھا
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی کنیت: ام کلثوم اور ام الحسن ہے
حضرت زینب (س) کا لقب: عقیلة بنی ہاشم ہے
عقیلہ اس خاتون کو کہا جاتا ہے جو اپنی قوم پہ بہت فضل و کرم کرے اور اپنے پورے گھر میں سب سے زیادہ عزیز ترین ہو۔ اسی لقب کی وجہ سے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی اولاد بنی عقیلہ کہلاتی ہے۔
حضرت زینب (س) کا ایک لقب عالمہ بھی ہے
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کائنات کے سب سے بڑے عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نواسی اور کائنات کی خواتین کی ملکہ کی بیٹی تھیں مؤرخین لکھتے ہیں کہ مسلمان خواتین دینی احکامات کو سیکھنے کے لیے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پاس آیا کرتی تھیں۔
اس کے علاوہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا لقب عابدہ ال علی بھی تھا۔
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے بعد کائنات میں سب سے زیادہ عبادت گزار خاتون حضرت زینب سلام اللہ علیھا ہی ہیں کوئی ایسی نافلہ نماز نہیں ہے کہ جو آپ نہ بجا لاتی ہوں۔ دنیا کی سب سے دکھ بھری رات شامِ غریباں میں بھی حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے نماز تہجد اور دوسرے نوافل کو قضا نہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: