اب کربلا کے مقدس روضوں میں نماز جماعت نہیں ہوگی

آج (١٥ رجب ١٤٤١هـ) بمطابق (١١مارچ ٢٠٢٠م ) بوقت صبح روضہ مبارک امام حسین(علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ادارہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اب کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں غیر معینہ مدت کے لیے نماز جماعت نہیں ہوگی گی۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر سے پوچھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے زیر سایہ ماحول میں نماز جماعت میں شرکت کا کیا حکم ہے؟ گزشتہ روز انھوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے شرعی نقطہ نظر سے اس کا جواب دیا ہے۔ ذیل آپ بھی سوال اور اس کے جواب کا ترجمہ دیکھ سکتے ہیں:

سوال: ان دنوں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھا جا رہا ہے لہذا اعلی دینی قیادت کے نزدیک ان ایام میں نماز جماعت میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس قسم کے اجتماعات کو ممنوع قرار دیئے جانے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے لہذا اس ممنوعیت کی پابندی کرنا اور اسے سنجیدہ لینا واجب ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: