سینٹرل کنکریٹ پلانٹ کے لیے بین الاقوامی تنظیم برائے معیارات کا کوالٹی سرٹیفکیٹ

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجنیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سنٹرل کنکریٹ پلانٹ کو بین الاقوامی تنظیم برائے معیارات نے کوالٹی سرٹیفکیٹ (9001:2015 ISO) دیا ہے۔

اس سلسلہ میں میں پلانٹ کےانچارج انجینئر جعفر حسین قطب نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کا ملنا اس بات کی کی گواہی ہے کہ یہ پلانٹ جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیارات کے مطابق کام کر رہا ہے اور اس کا ادارہ اور عملہ ہر وقت اس کی ترقی اور معیاری پیداوار کے لیے مصروف عمل رہتا ہے

واضح رہے ہے کہ یہ کنکریٹ پلانٹ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تعمیراتی منصوبوں کو معیاری کنکریٹ فراہم کرنے کا کام کرتا ہے ہے اور آج کے اس دور میں تعمیراتی میدان میں اس پلانٹ کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: