فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے نجف اشرف کے مشہور ترین لائبریری کے بارے میں کتاب کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز برائے تصویر مخطوطات و فہرست سازی نے حال ہی میں (فهرس مخطوطات مكتبة آية الله السيّد جعفر وولده العلّامة السيّد هاشم آل بحر العلوم)/ الجزء الأوّل کے نام سے کتاب شائع کی ہے۔

یہ کتاب اب تقریبا 150 جلدوں پر مشتمل ہو گی اس میں 289 کتابوں کو شامل کیا جائے گا جو تفسیر، حدیث، عقائد، فقہ، اصول، لغت، ادب، طب اور اسی طرح کے دوسرے موضوعات پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ (سید جعفر وولده) لائبریری کا شمار نجف اشرف کی مشہور ترین اور تاریخی لائبریریوں میں ہوتا ہے کہ جس میں دنیا کی نادر ترین کتابیں اور مخطوطات موجود ہیں۔

یہ بات بھی اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ لائبریری پہلے نجف اشرف میں تھی لیکن عراق کے کے ناساز گار حالات کے پیش نظر اور اس کی حفاظت و مرمت کی غرض سے اس لائبریری کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پاس امانت کے طور پر رکھا گیا ہے کہ جہاں اس لائبریری میں موجود کتابوں اور مخطوطات کی مرمت کی جا رہی ہے اور اسی طرح سے اس لائبریری کی فہرست سازی کا کام بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: