مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مرغیوں کے ذبح خانہ نے کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ایک سرمایہ کار کے ذریعے کربلا بابل روڈ پر ابراہیمیہ کے علاقے میں مرغیوں کا ایک ذبح خانہ کھولا ہے کہ جس نے حال ہی میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

موجودہ عالمی و علاقیاتی حالات اور عراق کے اکثر باڈر بند ہونے کے پیش نظر اس ذبح خانے کو قائم کرنے کا مقصد بازار میں مرغی کے گوشت کی بلا تعطل فراہمی اور موجودہ حالات میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد نے اس ذبح خانے کا دورہ کیا اور یہاں ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔ وفد کے سربراہ اور روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا مقامی صنعت کو ترقی دینے کے لیے اور ملک کے اندر مرغی سمیت ہر طرح کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے روضہ مبارک ہر حوالے سے اپنی ہر ممکن مدد فرہم کرتا رہے گا۔

اس موقع پر اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روضہ مبارک کے ڈپٹی سیکرٹری انجینئر عباس موسی احمد نے بتایا کہ ذبح خانے میں کام بہترین طریقے سے سرانجام دیا جا رہا ہے ہے اور اس نے اپنی پہلی کھیپ بازار میں پہنچ بھی گئی ہے اور یہاں کا گوشت اور اس کی پیداوار عالمی معیار کے مطابق ہے اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید ترقی دیکھنے میں آئے گی۔ ہم اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ پولٹری فارمز بھی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: