روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے شام میں روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) میں سالانہ مجالس عزاء و عزاداری کا اختتام

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شام میں روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں ہر سال مجالس عزا برپا کی جاتی ہیں اور سالانہ مجلس عزا کا یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہتا ہے۔ اس سال بھی شہادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مجالس عزا برپا کی گئیں۔ یہ مجالس روضہ مبارک زینب سلام اللہ علیہا میں کئی روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

ان مجالس عزا سے خطباء اور ذاکرین نے خطاب کیا اورحضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ، کربلا کے المناک سانحے میں آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب، آپ کے صبر، ظلم و استبداد کے خلاف جرات بہادری اور عزم و استقلال کے ساتھ ڈٹ جانے اور اسلام کو حیات نو بخشنے میں آپ کے کلیدی کردار کے بارے میں بات کی۔ جبکہ معروف نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کا شرف حاصل کیا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے مجلس کے اختتام پر نوحے پڑھے۔ ان مجالس میں زائرین اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجالس کے اختتام پر تمام امت مسلمہ اور محبان اہلبیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: