ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی کورونا سے متعلق آگاہی مہم اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی مواد کی تقسیم

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے عراق کے مختلف گورنیٹس میں اپنے یونٹوں کے ذریعے سے کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم چلائی ہوئی ہے کہ جس کے تحت ڈویژن کے ارکان کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔

اسی طرح سے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن عوامی مقامات، بازاروں اور کمیونٹی سنٹرز وغیرہ کو طبی و کیمیائی مواد کے ذریعے سے کورونا فری بنانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔

واضح رہے مذکورہ ڈویژن نے یہ کام کورونا وائرس کے خطرے کے جنم لیتے ہی شروع کر دیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے تاحال جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: