ترجمہ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے (قبلة الأنظار السيّد السيستانيّ -دام ظلّه الوارف) کے انگریزی ترجمہ کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے عالمی مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیمنے حال ہی میں کتاب (قبلة الأنظار السيّد السيستانيّ -دام ظلّه الوارف) کا عربی سے انگلش میں ترجمہ کر کے شائع کیا ہے۔

اس کتاب کے مترجم اور مرکز العمید کے انچارج پروفیسر حیدر غازی موسوی نے بتایا ہے یہ کتاب دنیا کے معروف اہل قلم کے ان مقالات، تبصروں اور تجزیوں پر مشتمل ہے جو انھوں نے مشکل ترین حالات میں سید سیستانی کے رہنما بیانات اور فتووں کے بارے میں لکھے ہیں۔

پروفیسر موسوی نے مزید کہا کہ یہ کتاب ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شائع ہونے والی انیسوی کتاب ہے اس سے پہلے شائع ہونے والی مختلف موضوعات کی اکثر کتابیں عربی زبان سے انگلش میں جبکہ کچھ اس کے برعکس ترجمہ کر کے چھاپیں گئيں۔

مرکز العمید کی سرگرمیوں کو جاننے اور مرکز سے رابطہ کرنے کے لیے درج ذیل فون نمبر اور ای میل سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

(009647602323337) / (009647602355555)،

info@alameedcenter.iq

اسی طرح سے آپ اس پتہ پر مذکورہ بالا مرکز میں جا کر براہ راست ان سے ملاقات کرسکتے ہیں:

كربلاء المقدّسة - حيّ الإصلاح - مجمّع الكفيل الثقافيّ.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: