الجود کمپنی کی جراثیم کش مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مجلس دوا سازی کے ساتھ معاہدہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی موجودہ حالات میں مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہر فرد تک جراثیم کش مصنوعات کو پہنچانے کے لیے بڑی مقدار میں جراثیم کش ادویات اور مواد تیار کر رہی ہے اور اسے بازار میں انتہائی کم اور رعایتی قیمت پہ دے رہی ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض بے ضمیر تاجر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الجود کمپنی کی جراثیم کش مصنوعات کو سستے داموں لے کر مہنگے داموں بازار میں فروخت کر رہے ہیں لہذا ان منافع خور تاجروں کو کنٹرول کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تجارتی کمپنی خیر الجود نے عراق کی مجلس دوا سازی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت اس مجلس کے نگران یونٹ بازار میں اس قسم کے منافع خور تاجروں کو کنٹرول کریں گے اور لوگوں تک الجود کمپنی کی جراثیم کش ادویات اور جراثیم کش مصنوعات کو سستے داموں عام لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے الجود کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بڑی مقدار میں جراثیم کش مصنوعات کو تیار کر کے مارکیٹ میں رعایتی داموں میں لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہر شخص موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر پر بااحسن طریقے عمل کر سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: