متولی شرعی کی طرف سے میڈیکل کی کتاب میں علمی غلطی کی نشاندہی کرنے والی طالبہ کے لیے اعزاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے آج العمید یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے دوسرے سال کی طالبہ غدیر نزار ضیاء کو انعام سے نوازا کہ جنہوں نے (Elsevier) کی طرف سے چھپنے والی معروف کتاب (Gray's Anatomy) میں علمی غلطی کی نشاندہی کی۔

آج مذکورہ بالا طالبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کے بعد روضہ مبارک کے متولی شرعی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علامہ صافی نے کہا کہ ہر ملک اس کے اپنے عوام کے ذریعے سے تعمیر ہوتا ہے اور یہ طالبہ اور اس طرح کی دوسرے افراد ہی وہ افراد ہیں کہ جن کے اوپر مستقبل کی بنیادیں قائم ہیں۔ ہماری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ ہم باصلاحیت لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کو مزید آگے بڑھنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ میں اس بچی کے خاندان اور سرپرست حضرات سے بھی یہی کہتا ہوں کہ وہ مستقبل کے لیے اپنے بچوں کو تیار کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے اندر ایک اچھے مستقبل کی امید پیدا کریں۔

اس موقع پر علامہ صافی نے مذکورہ بالا طالبہ کو مخاطب کرتے ہوئے یے انھیں ملک کے اچھے مستقبل کی امید قرار دیا اور ان کے لئے ڈھیروں دعائیں بھی کی۔

اس موقع پر العمید یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر مؤيّد غزالی نے اس اعزاز پر متولی شرعی کا شکریہ ادا کیا اور روضہ مبارک کی طرف سے علمی ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: