الکفیل انسٹیٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن 90 سے زیادہ سپیشل بچوں کی کفالت کر رہا ہے

وزارت تعلیم کی طرف سے جن امور پہ زیادہ توجہ نہیں دی جا رہی ان میں سے ایک سپیشل بچوں کی تعلیم کا مسئلہ بھی ہے کہ جس پر وزارتِ تعلیم کی طرف سے نہ ہونے کے برابر کام کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سپیشل بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں معاشرے کے عام شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کے لیے 2009 میں (معهد الكفيل لذوي الاحتياجات الخاصّة) کے نام سے ایک انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی جس میں سپیشل بچوں کو خاص تعلیمی نصاب پڑھایا جاتا ہے اور انہیں معاشرے کا ایک مفید و کارآمد شہری بنا کر ان کے احساس محرومی کو ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے۔

کربلا میں واقع اس انسٹیٹیوٹ میں 2009 سے لے کر اب تک سپیشل بچوں کے بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے۔ اس وقت انسٹی ٹیوٹ میں 90 سے زیادہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں جن میں لڑکوں کی عمریں 5سے 13سال تک جبکہ لڑکیوں کی عمریں 5سے 20سال تک کی ہیں۔

اس انسٹیٹیوٹ میں کام کرنے والے عملہ کو ملکی و غیر ملکی ماہرین کے ذریعے سے ٹریننگ دی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: